ETV Bharat / state

Local People Protest In Ganderbal زیر تعمیر پل پر سست رفتاری سے کام پر مقامی باشندوں کا احتجاج

گاندربل میں واقع نالہ سندھ پر جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار سست ہونے پر مقامی باشندوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ مقامی باشندوں نے انتظامیہ پر لاپرواہی برتنے کا الزام عائد کیا۔ دوسری طرف ایگزیکیٹیو انجینر آر اینڈ بی نے زیرتعمیر پل کا کام جلد سے جلد مکمل کرانے کی یقین دہانی کراہی ہے۔

زیر تعمیر پل کا کام کی رفتار سست پڑنے پر مقامی باشندوں کا احتجاج

author img

By

Published : Mar 6, 2023, 3:26 PM IST

زیر تعمیر پل کا کام کی رفتار سست پڑنے پر مقامی باشندوں کا احتجاج

گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع نالہ سندھ پر جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار سست پڑنے پر مقامی باشندوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ مقامی باشندوں نے انتظامیہ پر لاپرواہی برتنے کا الزام عائد کیا۔ دوسری طرف ایگزیکیٹیو انجینر آر اینڈ بی نے زیرتعمیر پل کا کام جلد سے جلد مکمل کرانے کی یقین دہانی کراہی ہے۔

تاہم مقامی لوگوں نے الزام عاید کیا کہ مزکورہ پُل ٹھیکیدار کی وجہ سے سست رفتاری کا شکار ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق اگرچہ ابتدائی مرحلے میں پُل پر تیزی سے کام جاری تھا تاہم دن گزرنے کے ساتھ ساتھ کاموں کی رفتار سست پڑ گئی۔

مقامی باشندوں نے کہا کہ اُن کی زمین و کھیت پُل کے اُس پار ہے۔ اس پار سے اس پار جانے میں عارضی پل کا استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب لوگوں کی دشواریاں بڑھتی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جس عارضی پُل کا وہ اس وقت استعمال کر رہے ہیں وہ خستہ حال ہے۔ کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ یہ پُل شالہ بگ کو بھی جوڑے گا۔ اس پُل کے تعمیر ہونے کے بعد یہ آبی پناہ گاہ ایک سیاحتی مقام میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Developmental Works in Zangir Baramulla زنگیر کے باشندے تعمیر و ترقی کی رفتار سے مطمئن

مقامی لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بھی سے مطالبہ کیا ہے کہ پُل کے کام میں تیزی لائی جائے تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس سلسلے میں جب ایگزکیٹیو انجینر آر اینڈ بی گاندربل تاحتیر منظور سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے کہا کہ یہ پچاس میٹر سٹیل برج ہے جس پر جون 2022 میں تعمیراتی کام شروع کیا گیا۔ہماری کوشش ہے کہ پل کے تعمیراتی کام جلد سے جلد مکمل کرکے اسے لوگوں کے لئے وقف کردیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.