ETV Bharat / state

زیارت گاہ کی بے حرمتی، لیفٹیننٹ گورنر کی مذمت

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے ترال قصبے میں دیر رات ہونے والے زیارت گاہ کی بے حرمتی کے واقعے کی مذمت کی ہے جس میں شرپسندوں نے زیارت گاہ کو آگ لگا دی تھی۔

زیارت گاہ کی بے حرمتی، لیفٹیننٹ گورنر کی مذمت
زیارت گاہ کی بے حرمتی، لیفٹیننٹ گورنر کی مذمت
author img

By

Published : Nov 26, 2019, 1:58 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال قصبے میں چند شرپسندوں نے میر سید محمد ہمدانی کے زیارت گاہ کو نقصان پہچانے کی کوشش کی ہے۔

ایک سرکاری ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے یہ بیان دیا ہے کہ لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے ایسی حرکتیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے پہلے ہی ملزمان کو گرفتار کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان کو برقرار رکھیں اور افواہوں کی وجہ سے یا کسی بھی غیر اخلاقی عنصر کی جانب توجہ نہ دیں۔

انہوں نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کو ہدایت دی ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں تمام زیارت گاہوں کی سکیورٹی کو مستحکم کریں۔

Intro:Body:

Lieutenant Governor condemns fire incident at Shrine in Tral

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.