آر کے ماتھر کے ہمراہ کمشنر سیکرٹری لداخ، رگزن سمپل بھی تھے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے تیار ہونے والے تمام ہسپتال کے کمرے، باتھ روم اور پورے احاطے کا معائنہ کیا۔
انہوں نے ہسپتال میں وینٹیلیٹرز، آکسیجن سلنڈر، آئی سی یو وارڈ، پانی کی فراہمی اور صفائی کی سہولیات کی دستیابی کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
انہوں نے متعلقہ افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ مناسب ڈاکٹروں اور پیرامیڈک اسٹاف، سیکورٹی انتظامات، دیکھ بھال، صفائی اور اسپتال میں مطلوبہ مواد کی ذخیرہ اندوزی کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے ڈیوٹی پر مسلسل تئعنات تمام ملازمین کی تعریف کی اور انہیں تاکید کی کہ وہ کووڈ -19 سے متاثر مریضوں کا بھر پور خیال رکھے۔