ETV Bharat / state

LG Manoj Sinha Visit Industrial Estate Pulwama لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے صنعتی مرکز سڈکو لاسی پورہ کا دورہ کیا - بڑی صنعتی مرکز سڈکو لاسی پورہ کا دورہ

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پلوامہ ضلع کے لاسی پوری میں واقع صنعتی خطے کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ترقی امن کے بغیر ناممکن ہے۔ امن سے ہی ترقی کی بلندیوں پر پہنچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی امن خراب کرنے کی کوشش کرے گا اسے بخشا نہیں جائے گا۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے صنعتی مرکز سڈکو لاسی پورہ کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 1:08 PM IST

Updated : Oct 30, 2023, 5:38 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے صنعتی مرکز سڈکو لاسی پورہ کا دورہ کیا

پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج بڑی صنعتی مرکز سڈکو لاسی پورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 12 گولڈ اسٹوریج یونٹس کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے کولڈ اسٹوریج یونٹوں کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے کام کاج کا جائزہ لیا۔ اس موقعے پر انہوں نے صنعتی مرکز میں کام کرنے والے کارخانہ داروں کے مجموعے سے خطاب بھی کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر میں سب سے زیادہ سیب کی پیداوار ہوتی ہے اور ہر سال پیداوار میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کے لیے گولڈ اسٹوریج ایک کلیدی رول ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ایک تو کسانوں مستفید ہوتے ہیں وہیں اس سے کئی سارے نوجوانوں روزگار حاصل کررہے ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ آج جن 12 کولڈ اسٹوریج یونٹوں کا افتتاح کیا گیا، ان سے تقریباً 5000 ہزار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ اسی کے ساتھ اس سے مزید 6000 ہزار کے قریب میٹرک ٹن سیبوں کو کولڈ اسٹوریج میں رکھنے کی صلاحیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل سکٹر وادی میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وادی میں ترقی کو ممکن بنانے کے لئے امن ضروری ہے۔ کس بھی شعبہ میں ترقی ممکن تب ہی ہوگی جب امن کا ماحول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو امن کے لئے کام کرنا ہوگا اور پولس اور دیگر نیم فوجی دستوں کی زمہ داری نہیں ہیں بلکہ ہم سب کی زمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Meri Maati Mera Desh Campaign میری مٹی میرا دیش مہم بڈگام میں اختتام پذیر

اس موقعے پر صنعتی مرکز کے ایک یونٹ ہولڈر سرور ملک نے بات کرتے لیفٹیننٹ گورنر کی انڈسٹریل اسٹیٹ میں آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونٹ ہولڈرز کے مسائل بھی حل ہونے چاہیے تاکہ وہ اپنا روزگار کمانے کے ساتھ ساتھ دیگر نوجوانوں کو روزگار دینے میں کامیاب ہوں۔

Last Updated : Oct 30, 2023, 5:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.