شوپیان:جمونں و کشمیر کے ضلع شوپیاں کے ہیف کھری علاقے میں تیندوا کے داخل ہونے سے مقامی باشندوں میں دہشت پھیل گئی ۔رہائشی علاقے میں تیندوا کو خوراک کی تلاش میں ادھیر ادھر بھٹکتے ہوئے دیکھا ہے۔Leapord Found In Residential Areas Of Shopian
مقامی باشندوں نے فوری طور محکمہ جنگلات کو اس کی اطلاع دی۔محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر تیندوا کو پکڑنے کے لئے کوشش تیز کردی ۔
محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے تیندوا کو پکڑنے کے لئے رہائشی علاقے میں جال بچھایا۔ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی جانب سے مقامی باشندوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ تیندوا خوراک کی تلاش میں ہی رہائشی علاقے کی طرف آیا ہے۔ لوگوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ جب تک تیندوا پکڑا نہیں جاتا ہے اس وقت لوگوں کو اپنے اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Local Residents Protestترال اور دیورچھترگام میں خستہ حال سڑک سے عوام پریشان
واضح رہے کہ وادیٔ کشمیر میں جنگلات کی کٹوتی کی وجہ سے جنگلی جانوروں کے ریائشی علاقے کی طرف آنا عام بات ہے ۔لوگوں کو اس صورت میں احتیاط نرتنے کی ضرورت ہے ۔Leapord Found In Residential Areas Of Shopian