کولگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے طریقے سے جموں و کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہو چکی ہیں۔ اسی درمیان ضلع کولگام میں جموں و کشمیر پپلز کانفریس پارٹی کے رہنما نظیر احمد لاوئے نے کہا کہ ان کی سیاسی جماعت وادی میں ہونے والے تمام انتخابات کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کسی کے ساتھ جانے کے بجائے تنہا الیکشن لڑے گی اور عوام کے حق کے لئے آواز بلند کرے گی۔
کولگام میں کارکنان کی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت نایب صدر نظیر احمد لاوئے نے کی۔ اس موقعے پر پارٹی کے یوتھ صدر مدثر کریم، جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ پرواز کے علاوہ دیگر لیڈران اور ورکر موجود تھے۔ پارٹی لیڈران نے ورکروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کے لیے تیار رہیں اور پارٹی کی جیت کو یقینی بنائے۔
یہ بھی پڑھیں:Lasjan Flyover In Srinagar سرینگر کا لسجن فلائی اوور 12 برس بعد بھی نامکمل
لاوے نے کہا کہ ان کی پارٹی ایلانس پع یقین نہیں رکھتی جب کہ انہوں نے وقف بورڈ کے حالیہ فیصلے کو صیح قرار دیا۔ لاوئے نے کہا کہ پیپلز کانفرنس ہر لحاظ سے لوگوں کی ترجمانی کررہی ہے۔ پارٹی کے تمام فیصلے لوگوں کو عدم اعتماد میں لے کر ہی لیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی آنے والے انتخابات میں مضبوط بن کر اُبھرے گی۔