ETV Bharat / state

سرینگر: لاوڈا کی انہدامی کارروائی، کئی ڈھانچے منہدم

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 8:40 AM IST

لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (لاوڈا) کے انفورسمنٹ ونگ نے سرینگر کے حبک، بریئن، تلبل، باغی روپ سنگھ اور مسکین باغ میں غیر قانونی تعمیر شدہ ڈھانچے منہدم کئے۔

لاوڈا کی انہدامی کارروائی میں کئی ڈھانچے منہدم

لیکس اینڈ واٹر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (لاوڈا) نے پیر کے روز سرینگر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر تعمیر کیے گئے ڈھانچے منہدم کر دیے۔ یہ ڈھانچے متعلقہ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر تعمیر کیے گئے تھے۔

ایک پریس بیان کے مطابق لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (لاوڈا) کے انفورسمنٹ ونگ نے سرینگر کے حبک، بریئن، تلبل، باغی روپ سنگھ اور مسکین باغ میں غیر قانونی تعمیر شدہ ڈھانچے منہدم کئے جس میں 02 ڈبل منزلہ مکانات، 02 سنگل منزلہ مکانات، 02 ٹن دیواریں اور کنکریٹ پلرز شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کی طرف سے متعدد مقامات پر مزاحمت کے باوجود انہدام کامیابی کے ساتھ عمل میں لایا گیا۔

ایل ڈی اے کے دائرہ اختیار میں رہائش پذیر تمام لوگوں کو ایک بار پھر ہدایت دی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر متعلقہ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر کوئی بھی ڈھانچہ تعمیر نہ کریں کیونکہ انفورسمنٹ ونگ غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے / تجاوزات کے خاتمے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

اس میں مزید ٹپر / بوجھ لے جانے والی گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اجازت نامے کے بغیر ڈل / نگین جھیل میں کوئی غیر قانونی طور پر تعمیراتی سامان لے جائیں یا فیری نہ کریں اور اگر کسی کو بھی اس میں ملوث پایا گیا تو قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.