مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں پُل ڈوڈہ کے نزدیکی جنگل میں ایک وسیع علاقہ میں آ تشزدگی کے باعث سینکڑوں سرسبز پیڑ پودے اور درخت جل کر راکھ ہو گئے ۔ یہ علاقہ فارسٹ ڈویژن بھدرواہ کے کمپارٹنمنٹ نمبر 64 کیلاڑ رینج میں آتا ہے۔
جنگل میں آگ لگنے کی خبر پھیلتے ہی رینج آفیسر آفتاب احمد نے اپنے عملے کے ہمراہ اور فارسٹ پروٹیکشن فورس کے ساتھ مل کر آگ بجھانے کا کام شروع کیا۔
عملہ کو آگ بجھانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے باوجود آگ بجھانے میں بڑی حد تک کامیابی بھی ملی ہے۔ آگ بجھانے کا کام تاحال جاری ہے۔