ETV Bharat / state

جموں - سرینگر قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند - جموں-سرینگر قومی شاہراہ

قومی شاہراہ پر رامبن اور بانہال میں مٹی کے تودے گرنے اور چٹانوں کے کھسکنے کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافر مشکلات سے دو چار ہوتے ہیں۔

جموں-سرینگر قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند

author img

By

Published : Aug 21, 2020, 12:53 PM IST

جموں - سرینگر قومی شاہراہ کے متعدد مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں گر آنے سے جمعہ کو شاہراہ لگاتار دوسرے دن بھی ٹریفک کے لیے معطل رہیں۔

ڈی ایس پی ٹی این ایچ ڈبلیو رامبن اجے آنند نے بتایا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے بانہال اور رامبن کے درمیان متعدد مقامات پر زمین اور چٹانیں گر آئی ہیں۔ ان مقامات میں شیر بی بی، مون پاسی، رامسو، پنٹیاال، ڈیگڈول، بیٹری چشمہ، منکی مو، کلامور، ماروگ، تریشول مورہ اور دیگر شامل ہیں۔'

قومی شاہراہ پر مٹی کے تودے اور چٹانیں گرنے سے وادی کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والا واحد راستہ جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ بند ہو گیا ہے۔ کئی مقامات پر مسلسل چٹانیں گرنے اور پہاڑ کھسکنے کے واقعات رونما ہوئے۔ گزشتہ روز سے ہی شاہراہ کے دونوں اطراف ہزاروں مال بردار و مسافر بردار گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گئی ہیں۔

اجے آنند نے کہا کہ مسلسل مٹی کے تودے اور زمین کھسکنے کی وجہ سے شاہراہ پر بحالی کا کام متاثر ہوا ہے اور سڑک کی صفائی میں کم از کم ایک دن کا مزید وقت لگے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.