ETV Bharat / state

طلباء کی کال پر لداخ مکمل بند - ،تجارت اور ٹرانسپورٹ

مرکز کے زیرانتظام علاقے لداخ کے طلباء کی کال پر آج مکمل بند رکھا گیا۔ بند کی کال مشترکہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے دی ہے اور اس کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف مذہبی، سیاسی وسماجی ادارے، تجارت اور ٹرانسپورٹ یونین نے حمایت کی۔

طلباء کی کال پر لداخ مکمل بند
طلباء کی کال پر لداخ مکمل بند
author img

By

Published : Jul 24, 2020, 4:52 PM IST

اس دوران کرگل میں ڈسٹرکٹ سروس سلیکشن ریکروٹمنٹ بورڈ کرگل کی مخلتف اسامیوں کے لیے منعقد امتحانات کے نتیجے میں تاخیر کے خلاف اور جموں و کشمیر بینک میں خالی اسامیوں کے لیے لداخی طلباء کے فارم داخل نہ کئے جانے پر کرگل بند رکھا گھا۔

آل انڈیا کرگل لداخ اسٹوڈنٹس یونین کی طرف سے دی گئی کرگل بند کال کو مختلف مذہبی تنظیموں، سیاسی جماعتوں، تجارت اور ٹرانسپورٹ یونین نے حمایت کی۔

قابل ذکر ہے کہ کرگل اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے چیئرمین ڈی ایس ایس آر بی کرگل و ڈپٹی کمشنر کرگل سے مختلف اسامیوں کے لئے منعقد امتحانات کے نتائج کا اعلان کرنے میں تاخیر پر کئی بار رابطہ کیا۔

تاہم انہوں نے کئی بار انہیں یقین دہانی کرائی لیکن ابھی تک نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا۔ لداخ کے مقامی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے جاب پالیسی، لداخ کے لئے علیحدہ پبلک سروس کمیشن، جموں و کشمیر اور دیگر ریاست میں پیشہ وارانہ کالجوں میں لداخی طلباء کے لئے خصوصی کوٹہ، ڈی ایس ایس آر بی کے نتائج کا جلد از جلد اعلان اور حالیہ جے اینڈ کے بینک کی اسامیوں میں لداخی طلباء کو شامل کرنا اور دیگر مقامی طلباء کی مشکلات و مسائل کو حل کرنے کے لئے لداخ و ٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا۔

وہیں ادھر لیہہ میں بھی بند کا اثر دکھنے کو ملا اور بند کال لداخ سٹوڈنٹس ایجوکیشنل اینڈ انوائرنمنٹ ایکشن فورم کی جانب سے جے اینڈ کے بینک ریکروٹمنٹ کے خلاف دیا گیا جس میں لداخ کے خواہش مند طلباء کو شامل نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر ریاست کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی اور ریاست کو دو مرکز کے زیرانتظام علاقے بنائے جانے کے بعد لداخ کے طلباء جاب پالیسی کو لے کر پریشان ہیں۔

اس سلسلہ میں لداخ کے طلباء نے آج لداخ بند کی کال دی تھی تاکہ مستقبل میں لداخی طلباء کے لئے ایک منظم جاب پالیسی مرتب کی جائے۔

انہوں نے مرکزی حکومت اور لداخ یونین ٹیریٹری ایڈمنسٹریشن سے اپیل کی کہ وہ یہاں کے طلباء کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے جاب پالیسی بنائی جائے تاکہ خطہ لداخ سے وابستہ بےروزگار نوجوان مزید ذہنی پریشانی کا شکار نہ ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.