ETV Bharat / state

برفانی تودے گرنے سے لداخ قومی شاہراہ بند - Ganderbal news

گاندر بل میں تازہ برفباری کی وجہ سے سری نگر لداخ قومی شاہراہ کو احتیاظی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ اب موسم میں تبدیلی کے بعد ہی اس روڑ کو کھولنے کے حوالے سے فیصلہ لیا جائے گا۔

برفانی تودے گرنے سے  لداخ قومی شاہراہ بند

author img

By

Published : Mar 12, 2021, 5:08 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندر بل میں تازہ برفباری کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر سے سرینگر - لداخ قومی شاہراہ کی آمد و رفت کو احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
برفباری کی وجہ سے ضلع گاندر بل کے کلن گنڈ اور گگن گیر میں سڑک پر پھسلن پیدا ہوگئی ہے۔
وادئ کشمیر کے دیگر بالائی علاقوں سے بھی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں کے بشمول سرینگر میں گذشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اب موسم میں تبدیلی کے بعد ہی اس روڑ کو کھولنے کے حوالے سے فیصلہ لیا جائے گا۔
اطلاع کے مطابق برفباری اور بارشوں کی وجہ سے پوری وادی میں سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ درجہ حرارت منفی تین ڈگری تک گر گیا ہے۔

ویڈیو

اس دوران ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے بیکن کے ایک آفیسر سے سرینگر - لداخ قومی شاہراہ کے بارے میں بات کی تو انہوں نے بتایا کہ اس شاہراہ پر برفباری سے قبل صرف فوج کو آنے جانے کی اجازت تھی۔ تاہم زوجیلا، منی مرگ اور سونمرگ میں تازہ برفباری کے بعد فی الحال اس شاہراہ کو بند کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.