مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'شکنپورہ سے کٹبیارہ اور حانجن تک جانے والی سڑک کی حالت بے حد خستہ ہے جس سے گاڑیوں کو آنے جانے میں پریشانی ہوتی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ 'ان سڑکوں کی تعمیر جلد سے جلد کی جائے تاکہ عوام کو سہولت اور بچوں کو اسکول پہنچانے کے لیے گاڑیاں بھی آئیں، سڑک کی وجہ سے اسکول گاڑی بھی ان علاقے میں نہیں آ پاتی ہے جس کی وجہ سے بچے اسکول نہیں جا پاتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'جہاں سڑک کی تعمیر ضروری ہے وہیں اسے کشادہ کرنا بھی ضروری ہے تاکہ جب دو گاڑیاں آمنے سامنے آ جا رہی ہوں تو اس کے گزرنے میں آسانی ہوسکے۔'