ETV Bharat / state

کشمیر یونیورسٹی کا ایم بی بی ایس امتحان ملتوی - ایم بی بی ایس فسٹ ایر امتحان

کنٹرولر امتحانات پروفیسر ارشاد اے نوچو نے کہا ہے کہ ملتوی امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

کشمیر یونیورسٹی کا ایم بی بی ایس امتحان ملتوی

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 10:12 AM IST

وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہورہی برفباری کے باعث کشمیر یونیورسٹی نے آج ہونے والے ایم بی بی ایس فسٹ ایر امتحان کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

کنٹرولر امتحانات پروفیسر ارشاد اے نوچو نے کہا ہے کہ ملتوی امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کے بیشتر علاقوں میں آج علی صبح تازہ برفباری ہوئی ہے۔ تازہ برفباری سے درجہ حرارت میں کچھ حد تک بہتری واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر یونیورسٹی 7 فروری سے درس و تدریس کا کام کاج شروع کرنے جارہی ہے۔ تاہم طلبا کے لیے ہاسٹل کھولنے پر حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔

اگرچہ کلسٹر یونیورسٹی اور اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پہلے ہی نوٹیفیکشن جاری کر دی ہے کہ مذکورہ یونیورسٹیز رواں ماہ کی 15 فروری سے کھلیں گی۔ تاہم کشمیر یونیورسٹی نے یکم فروری سے تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بعد میں یونیورسٹی حکام نے اپنی ایک الگ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سرمائی چھٹیوں میں مزید توسیع کرتے ہوئے رواں ماہ 7 تاریخ تک بڑھا دی ہے جس کی رو سے سرمائی تعطیلات کے بعد اب کشمیر یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں 7 فروری سے شروع ہونے جارہی ہیں۔

ادھر یونیورسٹی حکام کے اس فیصلے کے بعدطلبا نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ اگر اگلے ہفتہ یونیورسٹی کھل رہی تو ہاسٹل کھولنے کے لئے ابھی تک حتمی فیصلہ کیوں نہیں لیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.