ETV Bharat / state

انڈی پورہ میں فصلوں کی محفوظ کاشت پر بیداری پروگرام - جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ میں واقع

Awareness Programme for Winter Crop: بانڈی پورہ میں واقع کرشی وگیان کی جانب سے فصلوں کی محفوظ کاشت پربیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں کے کسانوں اور دیگر لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

انڈی پورہ میں فصلوں کی محفوظ کاشت پربیداری پروگرام کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 18, 2023, 11:42 AM IST

انڈی پورہ میں فصلوں کی محفوظ کاشت پربیداری پروگرام کا انعقاد

بانڈی پورہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ میں واقع کرشی وگیان کی جانب سے فصلوں کی محفوظ کاشت پربیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے کسانوں،اور زرعی شائقین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس پروگرام کا مقصد کسانوں کو سبزیوں کی کاشت میں پیداواری صلاحیت اور پائیداری کو بڑھانے کے لیے جدید تکنیکوں سے آگاہ اور بااختیار بنانا تھا۔ یہ پروگرام HADP پروجیکٹ جموں و کشمیر میں زراعت کو فروغ دینے کے لیے توسیعی اپروچز" کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔

پروگرام کا آغاز ڈاکٹر نذیر احمد میر، سائنسدان کے وی کے بانڈی پورہ- کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔چیف ہارٹیکلچر آفیسر بانڈی پورہ فاروق احمد نے اس موقع پر کہا کہ یہ پہل مقامی کسانوں کو جدید تکنیکوں سے آراستہ کرنے کے لیے تیار ہے جو فصلوں کی پیداوار میں اضافہ، معیار کو بہتر بنانے اور پائیداری کو یقینی بناتی ہے۔ ڈاکٹر فیروز احمد پارے، اسسٹنٹ پروفیسر FOA واڈورہ نے فصل کی بہتر پیداوار کے لیے ماحولیاتی عوامل کو بہتر بنانے کے لیے گرین ہاؤس اور poly ہاؤس technologies کے بارے میں روشنی فراہم کی ۔کورس کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر طاہر سلیم، سائنسدان کے وی کے بانڈی پورہ نے مقامی کاشتکار برادری پر پروگرام کے مثبت اثرات کے بارے میں امید کا اظہار کیا۔ انہونے کہا کہ محفوظ کاشت جدید زراعت میں ایک game changer ہے، اور ہمارا مقصد کاشتکاروں کو کامیاب نفاذ کے لیے درکار جانکاری اور آلات سے بااختیار بنانا ہے۔ انہونے یقین دلایا کہ یہ پروگرام خطے میں زراعت کی مجموعی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر کے 150 طلباء نے گجرات کا دورہ کیا

ڈاکٹر طارق سلطان، پروگرام کوآرڈینیٹر KVK بانڈی پورہ کا کہنا تھا کہ محفوظ کاشت ماحول دوست اور پائیدار طریقوں پر زور دیتی ہے، وسائل سے موثر کاشتکاری کے طریقوں کو فروغ ملتا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.