اس سڑک کے بند ہونے کی خبر ملتے ہی ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے مشینوں کے ذریعہ سڑک کو کھولنے کی کوشش شروع کردی ہیں۔
اس موقعہ پر پڈیارنہ، پاڈر تا ناگسینی کے لوگوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معمولی بارش ہونے سے ہی ہر سال ہماری سڑکیں بند ہوجاتی ہے تاہم ضلع انتظامیہ ٹھوس اقدامات نہیں اٹھا رہی ہے جس سے اس سڑک پر آمدورفت کر رہے لوگوں کی مصیبتیں کم ہوسکیں۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے بتایا جاتا ہے کہ پاڈر سڑک کو کھولنے میں جے سی بی مشین لگا دی ہے اور اس سڑک کو بہت جلد آمد و رفت کے لیے بحال کر دی جائے گی۔