ETV Bharat / state

کشتواڑ: سڑک کی مرمت کے لئے بی جے پی کارکنان کا احتجاج - کشتواڑ ای ٹی وی بھارت خبر

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں سڑک کی مرمت اور تعمیرات کو لے کر بی جے کے کارکنان نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کشتواڑ کے بن کلید قصبہ کے نزدیکی گاوں میں سڑک کی حالت خستہ ہے اور انتظامیہ اس پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بی جے پی کارکنان  کا احتجاج
بی جے پی کارکنان کا احتجاج
author img

By

Published : Apr 4, 2021, 7:22 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے بن کلید قصبہ کے نزدیکی گاوں میں گذشتہ کئی ماہ سے سڑکوں کی حالت خستہ ہے جس کو لے کر بے جے پی کارکنان نے ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

بی جے پی کارکنان کا احتجاج

بی جے پی کارکنان نے کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پی ڈبلیو ڈی، ایکسین آر اینڈ بی اور ایکسین بی ایچ او کے تبادلہ کا مطالبہ کیا ہے۔

کارکنان نے ضلع انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ متعدد دفعہ شکایات کے باوجود تاحال انتظامیہ کی جانب سے عملی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔

احتجاج کے درمیان سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدو رفت بند رہی جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر نے احتجاجیوں کو سمجھانے کی کو شش کی۔ تاہم احتجاجیوں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔

بی جے پی کارکنان نے بن کلید سڑک کو جلد از جلد مرمت کرنے اور اسے بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں نے مزید کہا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر ان کے مطالبہ پر توجہ نہیں دی گئی تو وہ مجبورا سڑکوں پر اتر کر قومی شاہراہ کو بند کردینگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.