ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں سرمائی کھیلوں کا افتتاح، کھیلو انڈیا - تیسرے ہفتے میں اور موسم

کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 2020 جموں و کشمیر میں منعقد ہو رہے ہے۔کھیلوں انڈیا سرمائی کھیل اسپورٹس کونسل اور منسٹری آف یوتھ افیئرس اینڈ اسپوٹس کے زیر اہتمام ہو رہے ہیں۔

جموں و کشمیر کا سرمائی کھیلوں کا افتتاح، کھیلوں انڈیا

author img

By

Published : Mar 6, 2020, 11:57 PM IST

Updated : Mar 7, 2020, 9:00 AM IST

شمالی کشمیر میں گلمرگ کا مشہور اسکائی ریسارٹ پہلی مرتبہ کھیلو انڈیا سرمائی کھیل 2020 کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔ جس میں سات سے 11 مارچ تک ہونے والے قومی ایونٹ میں 900 کے قریب شرکاء حصہ لیں گے۔

پانچ روزہ قومی سرمائی کھیلوں کے ایونٹ کا انعقاد جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے زیر اہتمام کیا جارہا ہے جبکہ اس کی سرپرستی مرکزی وزارت برائے نوجوانوں کے امور اور کھیل کررہی ہے۔

جموں و کشمیر کا سرمائی کھیلوں کا افتتاح، کھیلوں انڈیا

25 فروری 2020 کو وزیر مملکت برائے نوجوانوں کے امور اور کھیل کیرن رجیجو نے لداخ کے مرکزی خطہ لیہ میں بھارتی سرمائی کھیلوں کا افتتاح کیا۔

اس تقریب کا پہلا مرحلہ لداخ میں ہوا۔ فروری کے تیسرے ہفتے میں اور موسم سرما کے کھیلوں کے تین مقابلوں یعنی اوپن آئس ہاکی چیمپیئن شپ، فگر اسکیٹنگ، اسپیڈ سکیٹنگ شامل ہے۔

جموں و کشمیر میں سرمائی کھیلوں کا افتتاح، کھیلو انڈیا

کھیلو انڈیا سرمائی کھیل، جو ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا کھیل مقابلہ ہے، بھارت میں سردیوں کے کھیلوں کو فروغ دینے اور ان کھیلوں کو ملک کے نوجوانوں میں مقبول بنانے کے لیے منظم کیا جارہا ہے۔

نیز اس ایونٹ کا مقصد بھارت سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو ونٹر اولمپک کھیلوں میں میڈلز جیت کر ملک کو فخر بخش سکتے ہیں۔

سرمائی کھیلوں کا افتتاح کرتے ہوئے ریجیجو نے کہا کہ 'حکومت پہلی بار کھیلو انڈیا پروگرام کے تحت یونیورسٹی گیمز، یوتھ گیمز اور سرمائی کھیلوں کا انعقاد کررہی ہے۔ اب تک 15 ہزار طلباء کی شناخت کی جاچکی ہے اور وہ مختلف کیمپوں میں زیر تربیت ہیں۔ 7 مارچ سے جموں و کشمیر سرمائی کھیل گلمرگ میں ہوں گی اور میں سرمائی کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے اور فنڈز میں اضافے کا یقین دلاتا ہوں'۔

رجیجو نے مزید کہا کہ 'ہم نے آئس ہاکی، فگر اسکیٹنگ، اسپیڈ سکیٹنگ جیسے کھیلوں کو شامل کیا ہے، جو اولمپکس کا حصہ ہیں ، اور وقت کے ساتھ ہم بھارت میں بھی ان کھیلوں میں چیمپین پیدا کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں'۔

Last Updated : Mar 7, 2020, 9:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.