ETV Bharat / state

Border Tourism In The Valley کیرن میں بارڈر ٹورزم کے لئے منصوبہ کے تحت کام ہوگا' - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

جموں کشمیر میں سرحدی علاقے اور لائن آف کنٹرول پر واقع مقامات کو باڈر ٹورزم منصوبے کے تحت سیاحوں کے لئے کھولا گیا ہے۔ ان مقامات پر اب سیاح ہر روز جارہے ہیں جس سے مقامی باشندوں کی اقتصادی حالت بہتر ہورہی ہے۔

کیرن میں بارڈر ٹورزم کے لئے منصوبہ کے تحت کام ہوگا'

author img

By

Published : Aug 11, 2023, 9:37 PM IST

کیرن میں بارڈر ٹورزم کے لئے منصوبہ کے تحت کام ہوگا'

کپواڑہ :مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں انتظامیہ نے کیرن اور ٹیٹوال کے مقامات کو سیاحوں کے لئے کھولا ہے وہیں ضلع بارہمولہ میں اوڈی اور بانڈی پورہ میں گریز سیاحوں کے لئے جازب نظر بن رہے ہیں۔ کیرن ضلع کپواڑہ سے 32 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اس کا راستہ فرکیاں گلی کی اونچائی کو عبور کرکے سڑک جارہی ہے۔ اس سڑک کی حالت بیشتر حصہ تک ٹریفک کے لئے تعمیر کی گئی اور اس پر میکڈم بھی بچھایا گیا ہے۔ لیکن منڈیاں مقام کے بعد یہ سڑک مکمل طور خستہ ہے اور سڑک کہلانے کے قابل نہیں ہے۔

سڑک کا یہ خستہ حال حصہ محکمہ پبلک ورکس کی تحویل میں تھا جو اسکو تعمیر کرنے میں ناکام رہی۔ لیکن اب یہ سڑک باڈر روڈ آرگنائزیشن کو سونپی گئی ہے جس سے اب اسکی تعمیر کی امید پیدا ہوئی ہے۔ کیرن میں مقامی لوگوں کو اپنے گھروں کو ہوم سٹے کے لئے دستیاب رکھنے کی اجازت دی جارہی ہے تاہم مقامی لوگوں کے مطابق ہوم سٹے کے لیے انکو کافی وقت لگتا ہے اور انتظامیہ کو یہ مشکل آسان کرنی کی ضرورت ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے ضلع کمشنر کپواڑہ ایوشی سدھن سے ان معاملات پر گفتگو کی۔ انکا کہنا ہے کہ بارڈر ٹورزم منصوبے کے تحت کیرن میں مختلف تعمیراتی پروگرام پر کام کیا جائے گا اور جو بھی دستاویزی یا دیگر انتظامی مشکلات ہوں گے انکو دور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Plantation Drive In Pulwama پلوامہ میں شجرکاری مہم

انہوں نے کہا کہ سنہ 2021 سے امن بحالی کے بعد کیرن اور ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول پر دیگر علاقوں کو سیاحوں کے لئے کھولا گیا ہے اور رفتہ رفتہ ان مقامات پر انفراسٹرکچر تعمیر ہوگا جس سے یہ سیاحوں کے لئے جازب نظر بنے گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.