یہ ریلی چودھری لال سنگھ کی رہائش گاہ سے ہوتے ہوے ضلع ڈپٹی کشمنر کے دفتر پہنچ کر ایک میمو رنڈم پیش کیا گیا ۔
چودھری لال سنگھ نے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت منمانہ طریقہ سے سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے ذریعہ لائے گئے زرعی قوانین کو ملک کے کسان تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔
انہوں نے میمورنڈم کے ذریعہ یہ بتانے کی کوشش کی تینو زرعی قوانین کو واپس لیاجائے اور چھبیس جنوری کو ہونے والی کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کو ڈوگرہ سوابھیمان تنظیم تائید کرتی ہے۔