ETV Bharat / state

Kashmiris Wait For Amarnath Yatra کشمیری امرناتھ یاترا کا کر رہے ہیں بے صبری سے انتظار - امرناتھ یاترا کی تیاریاں زور شور

جموں و کشمیر سیاحت کے سیکریٹری نےمتعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی اور امرناتھ یاترا کی تیاریوں کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔

کشمیری امرناتھ یاترا کا کر رہے ہیں بے صبری سے انتظار

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 7:28 PM IST

کشمیری امرناتھ یاترا کا کر رہے ہیں بے صبری سے انتظار

پہلگام:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔یاترا کی تیاریوں کو لے کر محکمہ سیاحت کے سیکریٹری نے متعلقہ افسران کے ساتھ ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کیا۔ سال 2023 کو شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہو رہی ہے۔ جس کے پیش نظر سرکار کی جانب سے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور یاتریوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام محکمہ جات کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب حال ہی میں منعقد کردہ جی 20 اجلاس کے کامیاب انعقاد کے بعد لوگوں کو جو امیدیں وابستہ ہیں کی امسال جموں کشمیر میں ملی سیاحوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح کے سیاحوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوگا۔ ایل جی انتظامیہ کی جانب سے بھی جموں وکشمیر میں سیاحتی صنعت کو فروغ دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ یہاں کی معیشت کو تقویت ملے۔

پہلگام میں یاتریوں کے ساتھ ساتھ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد کے حوالے سے سیکریٹری ٹورزم سید عابد رشید نے ننون بیس کیمپ پہلگام کا دورہ کیا اور شعبہ سیاحت سے جڑے کئی تجارت پیشہ افراد سے ملاقات کی ۔ سید عابد نے میٹنگ میں شریک لوگوں سے پہلگام میں ٹورزم کو مزید تقویت دلانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ہوٹیلیر اسمہ اقبال نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی کوششوں کی وجہ سے ہمیں جو امیدیں وابستہ تھیں اس کے عین مطابق سیاحوں کا اچھا خاصہ رش نظر آرہا ہے اور شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کو لیکر ہم کافی پر جوش ہیں اور انکے استقبال کیلئے ہم انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Appointment Letter to Slain pandit’s wife: ایل جی سنہا نے سنیل پنڈت کی اہلیہ کو تقرری نامہ سونپا

سید عابد نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال سیاحوں کا کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے، جتنے سیاح پچھلے سال یہاں آئے تھے اتنی تعداد اس سال کے پہلے چھ مہینوں میں ہی جموں کشمیر وارد ہو چکے ہیں۔ اور اس شعبے کو مزید وسعت دینے کے لیے اور بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اور شروع ہونے والی یاترا کو لے کر تمام محکموں کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی ان کے استقبال کیلئے انتظار کر رہےہیں اور ہماری یہی کوشش رہیگی کہ یاترا کے دوران بھی سیاحوں کی آمد میں مزید اضافہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.