ETV Bharat / state

نئے بجٹ سے کشمیری تاجر مایوس

author img

By

Published : Mar 18, 2020, 9:24 PM IST

دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کو دو مرکزی علاقوں میں تقسیم کے بعد مرکزی حکومت نے منگل کے روز پہلا بجٹ پیش کیا، جو 1لاکھ کروڑ روپے پر مشتمل ہے۔

نئے بجٹ سے کشمیری تاجر مایوس
یوٹی کے پہلے بجٹ سے ہی تاجر مایوس

مرکزی وزیر نے اس بجٹ کو "تاریخی" قرار دیا، تاہم گزشتہ سات ماہ سے خسارے سے جھوجھ رہے کشمیری تاجر اس "تاریخی" بجٹ سے مایوس دکھائی دے رہے ہیں۔

سات ماہ کے بعد تاجروں نے اپنی امیدیں امسال کے بجٹ پر رکھی تھی، لیکن وہ اس بجٹ سے ناراض اور مایوس دکھ رہے ہیں۔

یوٹی کے پہلے بجٹ سے ہی تاجر مایوس

تاجر امید کر رہے تھے کہ پانچ اگست سے ہوئے نقصان کی بھرپائی کیلئے اس بجٹ میں انکے لئے کسی پیکیج یا رعایت کا اعلان کیا جائے گا لیکن ان کی امیدیں مایوسی میں بدل گئی ہے۔

ماہرین اقتصادیات کا ماننا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال کیلئے جو اس بجٹ میں آمدنی دکھائی ہے وہ سوالیہ ہے کیوںکہ جموں و کشمیر میں سات ماہ سے تجارت ٹھپ ہے۔

گزشتہ برس پانچ اگست کو جموں و کشمیر کی دفعہ 370 کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کو کالعدم اور جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں منقسم کرنے کے بعد انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں پابندی عائد کی جس سے تاجروں کے بقول ان کو 18 ہزار کروڑ کا نقصان ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ کاغذی طور پر حکومت نے بہت رقم دکھائی ہے لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس صورتحال پیش کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.