شاہ فیصل کی پارٹی کی افتتاحی تقریب میں شریک ریاست کے مختلف حصوں کے لوگوں سے ای ٹی وی بھارت نے بات چیت کر اس پارٹی کے بارے میں پوچھا جس پر تمام لوگوں کا یہی کہنا ہے کہ شاہ فیصل انکی امیدیوں پر کھرے اتریں گے۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ ریاست میں امن، قانون، رشوت خوری جیسے دیگر مسائل گزشتہ کئی دہائیوں سے جوں کی توں ہیں جنہیں اب تک کسی بھی سیاسی قیادت یا جماعت نے حل نہیں کیا ہے۔