گاندربل: ملک کی دوسری ریاستوں کی مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے گارندربل سمیت تمام اضلاع میں جوش و خروش کے ساتھ جنم اشمٹی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ گاندربل میں 35 سال کے بعد جنم اشٹمی کے موقع پر کشمیری پنڈتوں نے جھانکی نکالی۔ برسوں بعد گاندربل میں جنم اشمٹی کے موقع پر پروگرام کا انعقاد کرنے پر کشمیری پنڈتوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
وادی کشمیر میں اگرچہ سال 1989 میں شروع ہوۓ نامساعد حالات کے سبب کشمیری پنڈتوں نے کشمیر سے ہجرت کرکے ملک کے کئی شہروں میں پناہ لی تھی، اس دوران ہزاروں کی تعداد میں کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ساتھ کشمیری مسلمانوں، سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور جموں کشمیر پولیس سے وابستہ لوگوں نے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
چونکہ حالات اگرچہ کبھی کبھی ٹھیک ہونے کو لگ رہے تھے، تاہم سال 2008,سال 2010 اور سال 2016 میں ایک مرتبہ پھر سے حالات نے کروٹ بدل کر کشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔جس کے دوران ایک مرتبہ پھر سے کشمیری پنڈتوں کو نشانہ بنانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ لیکن پچھلے تقریبا دو سال سے حالات میں بہتری آنے کے پیش نظر اب کشمیری پنڈتوں کا حوصلہ مقامی مسلمانوں کی مدد سے پھر سے بڈھ گیا ہے ،اور یہی وجہ ہے کہ آج 35 سال کے بعد جنم اشٹمی کے موقع پر گاندربل کے نونر علاقے میں کشمیری پنڈتوں کی جانب سے جھانکی نکالی گئی، جبکہ اس تقریب میں مقامی مسلمانوں کی شرکت بھی دیکھی گئی ہے ۔
اس دوران گاندربل پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے اچھے خاصے انتظامات بھی کۓ گئے تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے چیرمین نزہت اشفاق، ڈپٹی کمشنر گاندربل شامبیر سنگھ اور میونسپل کونسل گاندربل کے چیرمین ایڈوکیٹ الطاف احمد کے علاوہ ضلع کے پولیس و سول محکموں کے افسران بھی اس تقریب اور پوجا پاٹ میں شامل ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:SPLWomen Cell In Poonch PS ایس ایس پی پونچھ نے تھانے میں خصوصی خواتین سیل کا افتتاح کیا
اس تقریب کے دوران ہری کرشنا مندر نونر میں پوجا پاٹ کی گئی اور کشمیر میں امن اور شانتی کےلئے دعائیں کی گئی۔ اس دوران مقامی مسلمانوں نے کہا ہے کہ ہم اس وقت کافی خوش ہیں، کیونکہ ہمیں لگ رہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر سے 1989 سے پہلے والا دور شروع ہو چکا ہے ،جب کشمیر میں امن اور بھائی چارے کی مثالیں دیکھنے کو مل رہی تھیں۔