ETV Bharat / state

Kashmir Women's League begins in srinagar سرینگر میں کشمیر ویمن کرکٹ لیگ کا آغاز - گرمائی دارالحکومت سرینگر

سرینگر میں ہفتے کے روز بھارتیہ فوج کی جانب سے کشمیر ویمنز کرکٹ لیگ 2023 کا آغاز کیا گیا۔ اس لیگ میں وادی کشمیر کے تمام اضلاع سے کل 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

سرینگر میں کشمیر ویمن کرکٹ لیگ کا آغاز
سرینگر میں کشمیر ویمن کرکٹ لیگ کا آغاز
author img

By

Published : Aug 19, 2023, 2:04 PM IST

Updated : Aug 19, 2023, 8:15 PM IST

سرینگر میں کشمیر ویمن کرکٹ لیگ کا آغاز

سرینگر (جموں و کشمیر): مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیر ویمنز کرکٹ لیگ 2023 کا آغاز کیا گیا۔یہ پہلا موقع ہے جب وادی میں خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ گراؤنڈ (1) میں پہلا میچ لیجنڈز اسپورٹس کلب ہندوارہ اور شوپیاں سٹریکرز کے درمیاں کھیلا گیا۔ وہیں شیر کشمیر کرکٹ گراؤنڈ (2) میں پہلا میچ انانتناگ گرین اور رویل اسٹریکرز گنڈربل کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

اس لیگ کا رسمی طور افتتاح کرنے کے بعد کشمیر کے صوبائی کمشنر وجے کمار بدوحری کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ خواتین کی 12 ٹیمیں اس لیگ میں کھیل رہی ہے۔ یہاں سے واپس جا کر یہ لوگ اپنے علاقے میں رول ماڈل بنیگی۔ آج کوئی بھی جیتے اور کوئی بھی ہارے ، میرے لیے یہ سب جیتے ہوئے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ اسٹیڈیم جموں و کشمیر سپورٹس ایسوسیشن کے تحت آتا ہے اور وہ لگاتار گراؤنڈ کو بہتر کرنے کے لیے مانگ کر رہے ہیں۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کام جاری ہے۔ ہم چاہتے تھے کی انڈین پریمیئر لیگ (ائی پی ال) کا میچ یہاں منعقد کیا جائے لیکن آئندہ ہونے والا ائی پی ال ملک سے باہر ہو رہا ہے۔ اسٹیڈیم کا فسليفت کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Seer Premier League Cricket Trophy: بٹہ گنڈ ٹیم نے 'سیر پریمیئرلیگ' میں حاصل کی کامیابی

وہیں فوج کے کرنل منوج دوبریال کا کہنا تھا کہ مجھے آج کافی خوشی ہو رہی ہے۔ آپ دیکھ رہے ہونگے وادی کے کئی اضلاع میں لڑکوں کے لیے کئی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن خواتین کے لیے اس حد تک کچھ نہیں تھا۔ اس لیے ہم نے سوچا خواتین کےلئے کچھ کیا جائے اور آج اس لیگ کا آغاز کیا گیا۔ واضح رہے کہ جہاں اس لیگ کا فائنل میچ رواں مہینے کی 26 تاریخ کو کھیلا جائے گا وہیں بھارتیہ ٹیم کی سابق کپتان میتھالی راج مہمان خصوصی ہونگی۔ اس کے مزید جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر بھی بطور چیف گیسٹ مجوڈ ہونگے۔ اس لیگ میں کل 19 میچ کھیلے جائیں گے۔

Last Updated : Aug 19, 2023, 8:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.