وادی کشمیر میں منگل کو مہلک کورونا وائرس سے مزید چار مریض فوت ہوئے ہیں، جس سے مرنے والوں کی کل تعداد 258 پہچ گئی ہے۔
حکام کے مطابق منگل کو فوت شدہ افراد میں 70 برس کی سرینگر لال بازار کی خاتون، 90 سالہ بارہمولہ پٹن کا شخص، 43 سالہ پری گام پلوامہ کا شخص اور 50 برس کا میر بازار کولگام کا شخص شامل ہیں۔
حکام کے مطابق وادی کشمیر میں کووڈ 19 مریضوں کی انتظامیہ کے لئے خصوصی سہولتوں میں سے ایک ہسپتال سی ڈی اسپتال میں داخل ہونے کے بعد اس بارہمولہ کے مریض کی دو دن بعد موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ بزرگ شخص ہائی بلڈ پریشر، ٹائپ 2 ذیابیط ، گردوں کی بیماری، سی او پی ڈی ، ڈیمینشیا سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ' آج صبح 6 بجے مذکورہ مریض کو دل کا دورہ پڑا اور صبح 6 بجکر 10 منٹ پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔'
ڈاکٹروں کے مطابق مزکورہ فوت شدہ افراد دیگر امراض میں مبتلا ہونے کے علاوہ کووڈ 19 میں مثبت پائے گئے جس سے انکی حالت مزید ابتر ہوگئی۔
مزکورہ مریض کی موت کے ساتھ کشمیر صوبے میں 238 اور جموں صوبے میں 20 افراد کووڈ 19 کی وجہ سے اب تک مرچکے ہیں۔
جموں و کشمیر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 14650 کے قریب پینچ چکی یے جن میں 6122 ایکٹیو پازیٹو کیسز ہے۔
یہ بھی پڑھیں
کووڈ-19 کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر ہوگا بھاری جرمانہ
کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب انتظامیہ نے وادی میں لاک داؤن نافذ کیا گیا ہے جبکہ جموں میں ہفتے میں دو دن لاک ڈاون کیا جائے گا۔
سرینگر ضلع میں 64 کے ساتھ سب سے زیادہ اموات ہوئیں اس کے بعد بارہمولہ (54) ، کولگام (25)، 19 شوپیاں اور بڈگام، اننت ناگ (18)، پلوامہ (15)، کپواڑہ (15)، جموں (12)، بانڈی پورہ ( 5)، گاندربل (4)، راجوری اور ڈوڈہ میں دو اور پونچھ، ادھمپور اور کٹھوعہ میں ایک ایک موت ہوئی ہے۔