ETV Bharat / state

KashmirI Traders 'کشمیر کے تاجروں کو ایکسپوٹ تجارت کے متعلق آگاہی کی مزید ضرورت'

وادی کشمیر میں بہت سی ایسی مصنوعات بنائی جاتی ہیں جن کو بیرونی ممالک برآمد کیا جارہا ہے۔ ان مصنوعات میں یہاں کی قالین اور ہینڈی کرافٹ کی مصنوعات شامل ہیں۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 11:28 AM IST

کشمیر کے تاجروں کو ایکسپوٹ تجارت کے متعلق آگاہی کی مزید ضرورت

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں مقامی تاجروں میں ایکسپورٹ سے متعلق وسیع بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کشمیر میں تاجر بالخصوص نوجوان تاجر برآمد تجارت سے متعلق بہت حد تک ناآشنا ہیں یا اس تجارت کے تئیں ان کو کم جانکاری ہے۔

ایکسپورٹ تجارت سے متعلق ڈائریکٹوریٹ آف ایکسپورٹ ٹریڈ کے جوائنٹ ڈائریکٹر اتپل آچاریہ نے آج وادی کے متعدد تاجروں سے ایکسپورٹ تجارت اور ایکسپورٹ پالیسیوں سے متعلق جانکاری دی۔ اتپل آچاریہ نے بتایا کہ جموں کشمیر کے تاجروں میں ایکسپورٹ تجارت کرنے کا رجحان کم ہے، اگرچہ یہاں کئی مصنوعات بنائی جاتی ہیں جن کی ڈیمانڈ بیرونی مارکٹ میں کافی اچھی ہے۔ اتپل آچاریہ نے تاجروں کو ایکسپورٹ تجارت سے متعلق آگاہ کیا اور ان کو کئی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جوائنٹ ڈائریکٹوریٹ فار ایکسپورٹ کشمیر کے تاجروں کی رہنمائی اور حمایت کرے گا اور ان کی درپیش مشکلات کو حل کرنے میں ہر ممکن کوشش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Provincial Level Kho Kho Computation پلوامہ میں کھو کھو مقابلے کا انعقاد

کشمیر کے معروف ایکسپوٹ تاجر شیخ عاشق نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ایکسپوٹ تجارت کے متعلق اگرچہ ماضی کے مقابلے میں آج بہت جانکاری ہے لیکن وادی میں مزید ورکشاپ اور اجلاس کا اہتمام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ تاجروں میں جو غلط فہمیاں ہیں، وہ دور ہو جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.