ETV Bharat / state

وادیٔ کشمیر: درجہ حرارت معمول کےمطابق رہنے کے امکانات

محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر سمیت شمالی بھارت میں معمول کے موسم کی پیش گوئی کی ہے۔

author img

By

Published : Dec 7, 2019, 7:49 PM IST

درجہ حرارت معمول کےمطابق رہنے کے امکانات

انڈین میٹرولاجیکل محکمے کے جاری کردہ کلینڈر 2020 کے مطابق وادیٔ کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت معمول کے مطابق رہے گا۔ وہیں اس کے مطابق سخت ترین سردی کی چپیٹ میں آنے والے خطوں میں دسمبر سے لیکر فروری تک کم سے کم درجہ حرارت معمول کے مطابق ہی درج کیے جانے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی بھارت کو چھوڑ کر ملک کی اکثر جگہوں پر اوسط درجہ کی گرمی رہے گی۔

محکمہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پولر ریجن (Polar Region) سے آنے والی سردی کی لہر اور مغربی ہواؤں کے ٹکراؤ کی وجہ سے ہی وادیٔ کشمیر میں نومبر میں بھاری برفباری ہوئی تھی اور ان ہواؤں کے ٹکراؤ سے ہی اب موسم سرما کے دوران کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت معمول کے مطابق رہے گا۔

سرینگر میں قائم میٹرو لاجیسٹ محمد حسین میر کا کہنا ہے کہ 'انڈین میٹرو لاجیکل ڈیپارٹمنت ہرموسم میں اس طرح کا کلینڈر جاری کرتا ہے اور یہ اسی کا ایک حصہ ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مقامی محکمہ موسمیات بھی ہر دن موسم کی جانکاری دیتاہے جو کہ زیاد صحیح ہوتی ہے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'امسال نومبر میں ہوئی غیر متوقع بھاری برف باری نے پچھلی چار دہائیوں کا ریکارڈ توڑا ہے کیونکہ نومبر مہینے میں اس طرح کی بھاری برفباری نہیں ہوا کرتی تھی۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.