ETV Bharat / state

کشمیر: برہان وانی کی برسی پر مکمل ہڑتال - ہڑتال

وادی کشمیر میں عسکری کمانڈر برہان مظفر وانی کی تیسری برسی کے موقع پر علیحدگی پسندوں کی ہڑتال کے سبب عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

برہان وانی کی برسی پر کشمیر میں ہڑتال
author img

By

Published : Jul 8, 2019, 11:00 AM IST

Updated : Jul 8, 2019, 1:59 PM IST

ہڑتال کی وجہ سے وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں تعلیمی و تجارتی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک برائے نام ہے۔
انتظامیہ نے اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں اور بیشتر حساس علاقوں میں اضافی سکیورٹی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔
حکام نے وادی کے بیشتر علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز کو یا تو معطل کر دیا ہے یا پھر اس کی رفتار میں کمی کی گئی ہے۔
حالات کی نزاکت کے پیش نظر ریل سروسز کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
ادھر ریاست کی علیحدگی پسند قیادت نے آج برہان وانی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
عسکری کمانڈر برہان وانی کا تعلق ترال سے تھا جنہیں آج ہی کے دن سنہ 2016 میں اننت ناگ کے کوکر ناگ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا تھا۔
اس کے بعد وادی کشمیر میں کئی ماہ تک مظاہرے، احتجاج اور ہڑتالوں کا سلسلہ جاری رہا تھا جس میں بڑی تعداد میں نوجوان ہلاک اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے تھے۔
وادی کشمیر میں سرگرم سب سے بڑی مقامی عسکری تنظیم حزب المجاہدین سے تعلق رکھنے والے برہان وانی کی ہلاکت کو حکومت نے دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابی قرار دیا تھا لیکن اس کے بعد سے اب تک وادی میں حالات کشیدہ ہیں۔

Intro:وادی کشمیر میں معروف عسکری کمانڈر برہان مظفر وانی کی تیسری برسی پر مکمل ہڑتال کی وجہ سے سے معمولاتی زندگی معطل ہو کے رہ گئی ہے۔

واضح رہے کہ مشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پر وادی بھر ہرتال منائی جا رہی ہے.

مشترکہ مزاحمتی قیادت نے برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے

انتظامیہ نے پوری وادی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جبکہ دارالحکومت سینگر اور جنوبی کشمیر میں جگہ جگہ پر پر سکیورٹی تعینات کی گئی ہے وہی سرینگر جموں شہرا اور سرینگر لھ شہرا پر بھی جگہ جگہ پر سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 8 جولائی 2016 کو وادی کشمیر کے ترال علاقے سے تعلق رکھنے والے برہان مظفروانی کوکرناگ اننتناگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک معرکہ آرائی کے دوران جان بحق ہوئے تھے جس کے بعد وادی کشمیر میں کئی مہینوں تک ہڑتال اور اور سینکڑوں نوجوان جان بحق ہوئے تھے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے تھے۔

وادی کشمیر میں سرگرم سب سے بڑی مقامی عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے سوشل میڈیا پر سرگرم بائیس سالہ کمانڈر برہان وانی کو سکیورٹی فورسز نے ان کے دو قریبی ساتھیوں سمیت آٹھ جولائی 2016 کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جان بحق کیا تھا۔

خیال رہے کہ وادی کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں جب کی ریل خدمات کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

Body: Add shots
file shots

Conclusion:
Last Updated : Jul 8, 2019, 1:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.