اس ضمن میں مرکزی حکومت نے ایک کمیٹی قائم کی تھی۔ تاہم اس بیچ مرکزی حکومت کی وزارت داخلہ کے محکمہ جموں و کشمیر امور نے حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں دہلی میں واقع جموں و کشمیر بھون، جس کو کشمیر ہاؤس کے نام سے جانا جاتا ہے، کو لداخ اور جموں و کشمیر میں تقسیم کیا گیا ہے۔
حکمنامے کے مطابق یونین ٹیریٹری لداخ کو اس اثاثے میں کوٹلیہ مارگ جموں و کشمیر بھون دیا گیا ہے جس میں بلاک اے کے دس کمرے، چار سوٹس، اولڈ بلاک بی میں 14 کمرے اور تین سوٹس دیے گئے ہیں جبکہ اسٹاف کوارٹرز میں 16 بی اور 8 سے بھی لداخ کے حصے میں دئے گئے ہیں-
جموں و کشمیر یوٹی کو اس بھون میں بلاک بی میں 24 کمرے، بلاک سی میں 21 کمرے اور 7 سویٹس اور 10 اے سٹاف کوارٹرز دیے گئے ہیں- اس جے کے ہاؤس میں جموں و کشمیر کے سرکاری افسران اور سابق وزرا دلی کے دورے کے دوران مقیم ہوتے ہیں-