ETV Bharat / state

DC Budgam بڈگام میں 600 اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب - ڈپٹی کمشنر اکشے لبرو نے آج بڈگام

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر اکشے لبرو نے آج قصبے کے لیے پرانے بس اسٹینڈ پر 600 اسٹریٹ لائٹس کے میگا پروجیکٹ کا آغاز کیا۔

بڈگام میں 600 اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب
بڈگام میں 600 اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب
author img

By

Published : Jul 19, 2023, 2:08 PM IST

بڈگام میں 600 اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب

بڈگام: ضلع بڈگام کے ترقیاتی کمشنر اکشے لبرو نے قصبہ کے لیے 600 اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اعر ہمہامہ میں ڈرینیج پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ عوام کی سہولت کے لیے شہر کو روشن کرنے کے لیے 600 اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر اکشے لبرو نے آج قصبے کے لیے پرانے بس اسٹینڈ میں 600 اسٹریٹ لائٹس کے میگا پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس تنصیب سے مرکزی قصبے بڈگام میں روشنی کے نظام اور روشنی میں اضافہ ہوگا۔ ڈی سی نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کا منصوبہ KLC فنڈز کے استعمال کے تحت منظور کیا گیا جب کہ مرکزی قصبے میںاسٹریٹ لائٹس کی مناسب سہولیات کی ضرورت محسوس کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Jal Jeevan Mission ڈوڈہ میں آشا ورکروں اور سرپنچوں کیلئے بیداری اور تربیتی کیمپ

بعد ازاں، ڈی سی نے ہمہامہ چوک میں ہمہما-میرگنڈ مربوط سڑک کے منصوبے کے تحت نکاسی آب کی تعمیر کا منصوبہ بھی شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمہامہ – بڈگام روٹ کے ساتھ تمام نشاندہی شدہ جگہوں پر نکاسی آب کے کام کئے جائیں گے تاکہ نکاسی آب کے پانی کو ہموار کیا جاسکے۔ ڈی سی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضلع کے تمام علاقوں کی خوبصورتی اور ترقی کے لیے پرعزم ہے۔اس موقع پر دیگر کے علاوہ اے ڈی ڈی سی بڈگام ڈاکٹر اکرم اللہ ٹاک، جے ڈی پلاننگ، کے پی ڈی سی ایل بڈگام کے ایگزیکٹو انجینئرز، آر اینڈ بی، میونسپل کمیٹی کے ایگزیکٹو افسران اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ اس پہل پر مقامی افراد نے مسرت کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.