سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے سرینگر میں واقع ٹیگور ہال میں اکاڈمی آف آرٹ کلچرل اینڈ لینگویجز اور ہندی شکھشا سمیتی کے باہمی اشتراک سے ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام کا اہتمام کیا۔صوبائی کمیشنر کشمیر نے خاص مہمان کے طور شرکت کی وہیں فن اور آرٹ سے وابستہ افراد کے علاوہ سکولی بچوں کی خاصی تعداد نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں وادی کشمیر کے کئی نامور اسکولوں کے طلباء نے مختلف رنگارنگ پروگرام پیش کر کے حاضرین سے داد و تحسین حاصل کی ۔ایسے میں بچوں نےجہاں سکیٹ پیش کیا وہیں نوجوان فنکاروں نے ایک ہندی ڈارمہ بھی کھیلا گیا۔منقعد کیے گیے اس پروگرام کا مقصد ہندی زبان و ادب کو فروغ دینا ہے تاکہ طلباء ہندی زبان سیکھنے اور لکھنے کی طرف بھی ہوجائے ۔
اس موقع پر طلباء کو حوصلہ افزائی کے طور انعامات اور اعزازات سے بھی نوازا گیا۔وہیں ان اسکولی طلباء کو بھی نقعد انعام دیا گیا جنہوں نے دسوین جماعت میں ہندی مضمون میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اچھے نمبرات حاصل کیے ہیں-
یہ بھی پڑھیں:ٹریفک قوانین کے تئیں بیداری کیلئے ڈوڈہ میں انسانی زنجیر اور ریلی کا اہتمام
پروگرام کے انعقاد پر صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کہا کہ ہندی سمیتی وادی کشمیر میں اچھا کام کررہی ہے ۔ایسے میں نہ صرف اس طرح کے پروگراموں سے ثقافت اور تہذیب و تمدن کی آبیاری ہوتی ہے بلکہ زبان کو ادب کو بھی فروغ دیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آگے بھی ایسے پروگرام جارہے ہیں تاکہ نوجوان کو اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔