شمالی کشمیر کے ضلع بار ہمولہ کے سو پور قصبہ میں چیف ایجوکیشن آفییسر بار ہمولہ نے ایک حکم نامہ جاری کر کے غیر قانونی طور پر چلنے والے پانچ اداروں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس حکم نامے کی کاپی میں چیف ایجوکیشن آفیسر بار ہمولہ کے مطابق غیر قانونی نجی اداروں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا کیونکہ یہ پانچ پرائیویٹ سکول رجسٹریشن کے بغیر چل رہے تھے۔
اس سلسلے میں حمیدیہ ہل ٹاپ پبلک سکول، گرین ووڈس سکول، نصرین ایجوکیشنل انسٹی چوٹ بمبئی، کشمیر ماڈرن سکول زالورہ، سلشٹیل پبلک سکول ہردشیوہ کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔