ریاست جموں و کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت نے سنہ 2016 ہلاک ہونے والے برہان وانی سمیت 126 نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 8 جولائی کو ریاست گیر ہڑتال کی اپیل کی تھی۔
کشمیر کی تمام علیحدگی پسند جماعتوں نے سات جولائی کو ہی احتجاج کی کال دی تھی، جس میں عوام سے احتجاجی مظاہرے اور ہڑتال کرنے کی اپیل کی گئی، جس کا اثر آج ریاست کے سرینگر، بانہال، سمیت کولگام میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ہڑتال کے پیش نظر ان تمام کے علاقے جات میں مکمل بند ہے اگرچہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے مین ٹاون میں کوئی بھی بندشیں عائد نہیں کی گئی، تاہم کئی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی نفری تعینات کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ بُرہان وانی کی ہلاکت آٹھ جولائی سنہ 2016 کو ہوئی تھی۔