ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق تقریب کے دوران کرگل جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی کپوارہ نے کہا کہ کرگل وجے کی 20 ویں برسی پر ملک ان جانباز فوجیوں کے حوصلے اور بہادری کو یاد کرتا ہے وہ ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
بتا دیں کہ تقریب میں ضلع ایس ایس پی کپوارہ اشیش مشرا، اے ایس پی فاروق احمد وانی کے علاوہ پولیس اہلکاروں اور اسکولی طلبا نے شرکت کی۔
شمالی کشمیر کپوارہ کے ہندوارہ میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں یوم کرگل کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب پر ایس ایس پی ہندوارہ شری اشیس مشراودیگر پولیس افسران نے کرگل شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا.