محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے کہا کہ رات کا درجہ حرارت جموں و کشمیر اور لداخ کے بیشتر مقامات پر گر گیا اور سرینگر میں موسم کی سرد ترین رات منفی 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی جو موسم کی اوسط سے 0.9 کم ہے۔
لیہہ میں رات کا درجہ حرارت منفی 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا جو موسم کے اوسط سے 1.2 درجے کم ہے۔
عہدیدار نے کہا کہ شمالی کشمیر میں واقع گلمرگ کا مشہور سکی ریزورٹ میں منفی 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جنوبی کشمیر کے پہلگام مقام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا جبکہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں منفی 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔