اننت ناگ:وادی کشمیر کی روایتی کانگڑی ہر گھر میں موسم خزاں کے اختتام کے ساتھ ہی لوگوں کے ہاتھوں میں دیکھی جاتی ہے۔کشمیر میں روایتی کانگڑی کا استعمال صدیوں سے کیا جاتا ہے۔Kangri Culture Still Alive In Kashmir
کانگڑی بید کی نرم ٹہنیوں سے بنی ہوئی ایک مخصوص ٹوکری ہوتی ہے جس میں اسی سائز کی پکی مٹی کی انگھیٹی ڈالی جاتی ہے۔ اس انگھیٹی میں دہکتے کوئلے ڈالے جاتے ہیں جو گرمی فراہم کرتے ہیں ۔
جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کئی گھرانوں کا روزگار کانگڑیوں بنانے کے پیشہ پر ہی منحصر ہے۔ شدید ٹھنڈ سے بچاؤ کے لئے کشمیری باشندے روایتی کانگڑی کا خوب استعمال کرتے ہیں۔کانگڑیوں کا کاروبار کرنے والوں کے ساتھ ساتھ اس کے لئے درکار مٹی کا برتن بنانے والے کمہاروں کی بھی اچھی خاصی کمائی ہوتی ہے۔موجود دور میں اگر چہ کئی برق آلات بازار میں دستیاب ہیں تاہم کانگڑی کی اہمیت اپنی جگہ برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Plantation Drive in Shopian آرمی اسکول شوپیاں میں شجر کاری
تاہم کانگڑی بنانے والے افراد کو خصوصی زمرے سے بے دخل کرنے پر حکومت سے ناراض ہیں ۔غلام محمد شاخساز نامی کاریگر کا کہنا ہے کہ ماضی میں انہیں سوشل کاسٹ کا درجہ ملتا تھا جس سے ان کے بچوں کو تعلیم و نوکری حاصل کرنے میں رعایت ملتی تھی لیکن حکومت نے ان سے یہ حق بھی چھین لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا فیصلہ ناانصافی پر مبنی ہے کانگڑی پیشہ سے وابستہ افراد پسماندہ طبقہ ہوتا ہے لہذا شاخسازوں کو خصوصی زمرے میں لانا چاہیے Kangri Culture Still Alive In Kashmir