جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جسٹس تاشی ربستان اور ضلع ادھم پور کے ججوں نے عدالت کے احاطے میں لیگل سروسز سینٹر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر انہوں جسٹس تاشی ربستان نے کہا کہ ورچوئل کے ذریعے جموں و کشمیر کے کسی بھی عدالت میں مقدمہ دائر کیا جا سکتا ہے۔ اس سے وکیلوں کو اپنے مطالبات کو درج کرانے میں مدد ملے گی۔ کوئی شخص یہاں سے ہائی کورٹ میں فائل کرسکتا ہے۔ وکیل صاحبان یہاں بیٹھ کر بحث کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: منشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے پولیس کا عوام سے تعاون طلب
تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کانتا دیوی، ایڈیشنل ایس پی محمد انوارالحق، ڈی وائی ایس پی، شاہد نعیم، بار ایسوسی ایشن ادھم پور کے دیگر افسران موجود تھے۔