وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ملک کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی پر نازیبا تبصرہ کرنے اور اس کے بعد گورنر ستیہ پال ملک کی طرف سے نریندر مودی کی حمایت کرنے پر کانگریس کے ترجمان رویندر شرما جم کر نکتہ چینی کی ہے۔
رویندر شرما نے الزام عائد کیا ہے کہ گورنر نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کر دہلی میں بیٹھے اپنے آقاؤں کو خوش کررہے ہیں اور راجیو گاندھی نے ملک کی سالمیت اور یکجہتی کے لیے اپنی جان قربان کی تاہم گورنر سابق وزیراعظم کے خلاف توہین آمیز مہم چلارہے ہیں۔
رویندر کا مزید کہنا ہے کہ 'راجیو گاندھی آج ہمارے درمیان نہیں ہی انہوں نے ملک کے لیے اپنی جان نچھاور کی تاہم گورنر ایک شہید کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں جو انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے'۔
رویندر نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں سیاسی بیان کے معیار کو انتہائی حد تک گرا کے رکھ دیا ہے کیونکہ نریندر مودی شکست خوردگی کا شکار ہوئے ہیں اور اب اپنی پارٹی کی ناکامیوں کو چھپانے کی خاطر وہ دوسروں پر الزام تراشیاں کرنے میں لگے ہوئے ہیںمودی حکومت تمام محاذوں پر مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔