اس انتخاب کے دوران انڈر 14، انڈر 16 اور انڈر 19 زمروں کے علاوہ 23 سال تک کے کھلاڑیوں کو چنا جائے گا، جنھیں مخلتف مرحلوں سے گزرنا پڑے گا۔
متنخب ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو مزید ٹریننگ دی جائے گی اور قابلیت کی بنیاد پر انہیں ریاستی اور بین القوامی سطح پر کھیلنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
مقامی کھلاڑیوں نے مزکورہ ایسوسیشن کی طرف سے ضلع میں پہلی بار اس طرح کے مواقع فراہم کرانے پر شکریہ ادا کیا۔
کھلاڑیوں نے گورنر انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کولگام ضلع میں ایسی پہل شروع کردی تاکہ کھلاڑیوں کے ہنر کو فروغ دیا جائے۔
کولگام کرکٹ ایسوسیشن کے صدر محمد اقبال گنائی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں سے بہتر کار کردگی دکھانے والوں کو جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسیشن کی جانب سے رنجی ٹرافی کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر کھیلنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کولگام سے دو ٹیموں کو چنا جائے گا اور اس کے بعد آخری سیلیکشن انجام دی جائے گی جس میں جنوبی کشمیر کے اضلاع کولگام، پلوامہ، شوپیان اور اننت ناگ کے کھلاڑی شامل ہونگے۔
واضح رہے چند سال قبل اننت ناگ میں بھی اس طرح کا سیلیکشن کا طریقۂ کار عمل میں لایا گیا تھا، جس میں پرویز رسول اور راسخ سلام جیسے کھلاڑیوں کا انتخاب ہوا تھا۔