سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی راجدھانی سرینگر میں رات کا درج حرارت منفی 3.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم، شوپیاں کشمیر کا سب سے سرد مقام رہا جہاں پارہ منفی 5.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، پہلگام میں پارہ منفی 4.8 ڈگری سیلسیس رہا جب کہ مشہور سکی ریزورٹ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
قاضی گنڈ میں پارہ منفی 3.0 ڈگری سیلسیس رہا جبکہ اننت ناگ، کپواڑہ اور کوکرناگ میں بالترتیب منفی 4.2، منفی 3.4 اور منفی 2.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طر ح بارہ ملہ میں شبنا درج حرارت منفی 3.9 جبکہ بنڈی پورا میں منفی 3.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں صوبہ جموں کے تمام علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر ہی رہا۔ بڑھیروہ میں سب سے کم 3.5 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا، جس جموں صوبے کی سب سے سرد ترین رات یہاں کے لوگوں نے محسوس کی۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں سخت سردی کی درمیان چلئی کلاں کا آغاز
محکمہ موسمیات کے مطابق سرمائی راجدھانی جموں میں کل رات کا کم از کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، کٹرا کا 7.9 ڈگری سیلسیس،کٹھوعہ کا 8.1 ڈگری سیلسیس اور بٹوٹ میں 6.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ بھدیروہ کے بعد رام بن میں جموں صوبے میں سب سے سرد ترین رات محسوس کی گئی، جب وہاں رات کا درجہ حرارت 3.6 ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا۔ وہیں مرکزی زیر انتظام لداخ کے لہہ میں منفی 10.0 ڈگری درج کیا گیا، کارگل میں منفی 9.4 ڈگری سیلسیس اور دراس میں منفی 12.3 ڈگری سیلز درج کیا گیا۔