ETV Bharat / state

نیشنل کانفرنس کے رہنما عارضی جیل سے رہا، گھروں میں نظر بند - موں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر مبارک گل اور این سی رہنما تنویر صادق

مرحلہ وار بنیادوں پر انتظامیہ کی جانب سے وادی کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنان کی رہائی عمل میں لائی جارہی ہے جو گزشتہ برس کے 5 اگست سے بند یا نظربند ہیں۔

نیشنل کانفرنس کے رہنما عارضی جیل سے رہا، گھروں میں نظر بند

author img

By

Published : Feb 8, 2020, 1:55 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:23 PM IST

اطلاعات کے مطابق آج نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما اور جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر مبارک گل اور این سی رہنما تنویر صادق کو سرینگر کے ایم ایل اے ہاسٹل سے منتقل کیا گیا اور انہیں اب اپنے گھروں میں ہی نظر بند رکھا جائے گا۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سےگزشتہ کئی دنوں سے ایم ایل اے ہاسٹل میں بند کئی سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کی رہائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ان رہنماؤں میں پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد غنی لون، پی ڈی پی کے وحید پرہ، نیشنل کانفرنس کے عبدالمجید لارمی، غلام نبی بٹ، ڈاکڑ محمد شفیع اور محمد یوسف بٹ شامل ہیں۔

نیشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ اور علی محمد ساگر کے علاوہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی محبوبہ مفتی اور سرتاج مدنی پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے تین سابق وزرائے اعلیٰ 5 اگست سے مسلسل حراست میں ہیں۔ محبوبہ مفتی سرینگر کے بانکیوٹ حل میں قید ہیں جبکہ عمر عبداللہ ہری نواس میں ہیں اور فاروق عبداللہ اپنے ہی گھر میں قید ہیں۔

Intro:Body:

jk: two national conference leaders shifted from MLA hostel

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 3:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.