سرینگر (جموں و کشمیر): مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں گزشتہ روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ہاتھوں لال چوک میں نئے گھنٹہ گھر اور دیگر پروجیکٹس کا افتتاح کیا گیا۔افتتاحی تقریب کے بعد چند گھنٹوں کے بعد ہی گھنٹہ گھر کا فوارہ نکارہ ہو گیا۔ ان پروجیکٹس میں لال چوک کی خوبصورتی بڑھانے والا ایک فوارہ بھی شامل تھا جو گزشتہ 12 گھنٹے میں ہی ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے سری نگر اسمارٹ سٹی کے اس پروجیکٹ کی تنقید شروع ہو گئی۔ وہیں انتظامیہ نے فوارے کو پوچھے نقصان کو معمولی بتایا کہ تاہم ہم عوام سے گزارش کی کہ وہ سرکاری اثاثے کا خیال رکھیں اور ایسا نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اس حوالے سے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سرینگر مونسپل کارپوریشن کے کمشنر اطہر عامر خان کا کہنا تھا کہ "فوارے پر یوم ازادی کے جشن کے دوران تقریبا 80 افراد کھڑے ہو کر ناچ رہے تھے جس وجہ سے چند ایک ٹائل ٹوٹ گئی ہیں۔ ان کو جلد ہی بدل دیا جائے گا۔ کیونکہ یہ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا ہے اسی لیے کوئی قانونی کاروائی تو نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:Women Protest in Budgam بڈگام کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ میٹرز کے خلاف خواتین کا احتجاج
اُن کا مزید کہنا تھا کہہم عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ سرکاری اثاثے کا خیال رکھیں۔ اور جان بوجھ کر اس سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔ اس علاقے میں ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ ان ہی کیمروںکی مدد سے اس کے خراب ہونے کی اطلاع ملی۔