ETV Bharat / state

جموں وکشمیر: کورونا متاثرہ شخص کی موت

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ سے تعلق رکھنے والے کورونا وائرس سے متاثر 70 سالہ شخص کی شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ میں موت واقع ہوئی۔

author img

By

Published : May 16, 2020, 9:39 PM IST

جموں وکشمیر: کورونا میں مبتلا شخص کی موت

جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے 108 نئے کیسز کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد 1121 ہوگئی۔ یہ تعداد جموں و کشمیر میں ایک دن میں سامنے آنے والے مثبت کیسز میں اب تک سب سے زیادہ ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے بچھرو چاڈورہ سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ معمر شخص، جس کو دل کا دورہ پڑا تھا، کو گذشتہ شام سکمز صورہ لایا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ مریض عارضہ قلب میں مبتلا تھا۔

متوفی شخص کی کورونا جانچ بھی کی گئی تھی اوراس کی رپورٹ مثبت آئی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ متوفی شخص کی تدفین کووڈ 19 پروٹوکال کے تحت انجام دی جائے گی۔

وادی میں اب تک کورونا وائرس سے 10 مریضوں کی موت واقع ہوچکی ہے جبکہ صوبہ جموں میں اموات کی تعداد دو ہے۔ گذشتہ ہفتے سری نگر کے علمگری بازار کے ساکن باپ اور بیٹے کی اس وائرس کے باعث موت واقع ہوئی۔

دریں اثنا محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی طرف سے جاری میڈیا بلیٹن کے مطابق جموں وکشمیر میں ہفتہ کو کورونا وائرس کے 108 نئے کیسز سامنے آئے۔ ان میں سے 86 کیسز صوبہ کشمیر جبکہ دیگر 22 کیسز صوبہ جموں کے ہیں۔ نیز 29 مریض صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتالوں سے رخصت کئے گئے ہیں۔

بلیٹن کے مطابق جموں وکشمیر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 567 ہے جن میں سے 497 صوبہ کشمیر جبکہ 70 صوبہ جموں میں ہیں۔ اب تک 542 متاثرہ افراد صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتالوں سے رخصت کئے جاچکے ہیں۔

سرکاری بلیٹن کے مطابق ہفتہ کو سب سے زیادہ 47 کیسز ضلع کولگام جبکہ اننت ناگ میں 17، کپوارہ میں 12، سرینگرمیں 3، بارہمولہ میں 2، بڈگام میں 5، کٹھوعہ میں 10 اور 12 رامبن سے نئے معالات سامنے آئے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو وادی سے جو 86 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ان میں 13 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.