ETV Bharat / state

ہسپتال میں ہیٹنگ سسٹم غیر فعال ہونے سے مریض سردی سے بے حال - مریضوں کو مشکلات

وادی کشمیر میں پچھلے کئی روز سے شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ فی الحال پوری وادی میں درجہ حرارت منفی کے نیچے ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ وہیں اسی درمیان گاندربل ہسپتال میں ہیٹنگ سسٹم نے کام کرنا بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہسپتال میں ہیٹنگ سسٹم غیر فعال ہونے سے مریض سردی سے بے حال

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2023, 1:51 PM IST

ہسپتال میں ہیٹنگ سسٹم غیر فعال ہونے سے مریض سردی سے بے حال

گاندربل: ضلع اسپتال گاندربل میں گرمی کا انتظام نا ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خاص کر ان مریضوں کو جنہیں سرجری کے بعد وارڈ میں شفٹ کیا جاتا ہے۔ وادی کشمیر میں اگرچہ سردی پندرہ اکتوبر سے شروع ہوئی ہے لیکن پچھلے کئی روز سے سردی نے شدت کا رخ اختیار کیا ہے۔ فی الحال پوری وادی کشمیر کو منفی درجہ حرارت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور لوگ سخت سردی کی وجہ سے پریشان حال ہونے کے بعد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

وہیں جب ایسے مریضوں کو ضلع اسپتال گاندربل میں داخل کیا جاتا ہے یا وہ مریض جن کی ضلع اسپتال گاندربل میں مختلف قسم کی سرجری کی گئی ہے۔ فی الحال اسپتال کے مختلف وارڈوں میں زیر علاج ہیں۔ تاہم یہ حیرانی کی بات ہے کہ اس اسپتال میں مریضوں کو شدید سردی کی وجہ سے زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ اسپتال میں مریضوں کےلئے گرمی کا کوئی بھی انتظام نہیں ہے۔

غور طلب ہو کہ مریضوں کے ساتھ اسپتال میں آنے والے لوگوں سے بات کی تو انہوں نے صاف کر دیا ہے کہ اس اسپتال میں علاج کی کوئی کمی نہیں ہے، تجربہ کار ڈاکٹروں کی اچھی ٹیم موجود ہے۔ تاہم ہم اور ہمارے ساتھ اسپتال میں زیر علاج مریض اس وجہ سے پریشان ہیں کہ اسپتال میں گرمی کا انتظام نہیں ہے۔ ان لوگوں نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے گھروں سے کانگڈیاں اور کمبل لا کے رکھے ہیں، تاکہ ہم اور مریض سردی سے بچیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شدت کی سردی کی وجہ سے ان مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جن مریضوں کی سرجری کی گئی ہے۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ انسانیت کی بنیاد پر یہاں پر گرمی کا انتظام کروایا جائے، تاکہ مریضوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:

وہیں ضلع اسپتال گاندربل کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے اعتراف کیا ہے کہ اسپتال میں گرمی کا انتظام نہیں ہے، تاہم انہوں نے کہا ہے کہ چونکہ اسپتال کی عمارت نئی بنی ہے، سبھی دیواروں خاص کر وارڈوں میں سنٹرل ہیٹنگ سسٹم نصب کیا گیا ہے، لیکن اس میں ہمیں فیول کا سامنا تھا۔ وہ آگے مزید کہتی ہیں ہم نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر کے ساتھ معاملہ اٹھایا ہے۔ آج ہی میکینکل ڈویژن کی ٹیم یہاں آرہی ہے وہ لوگ ہیٹنگ سسٹم کو چالو کرنے جارہے ہیں۔ امید ہے کہ آنے والے دنوں میں سنٹرل ہیٹنگ سسٹم کام کرنا شروع کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.