فوجی ذرائع کے مطابق نیو کالونی اریہال علاقے سے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار شدہ عسکریت پسند کی شںاخت عادل احمد میر کے طور پر ہوئی ہے۔ عادل احمد نیو کالونی اریہال کا ہی رہنے والا ہے۔
فوج کے مطابق کہا کہ گرفتار شدہ عسکریت پسند شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ تھا۔ عادل نے 19 جولائی 2019 کو حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پلوامہ کے پامپور علاقے میں واقع انٹرپرینیورشپ ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ (ای ڈی آئی) عمارت کے پاس سکیورٹی فورس کو آئی ای ڈی بم ملا تھا۔