ETV Bharat / state

ہیرو آئی لیگ: گھریلو میدان پر ریئل کشمیر کی شکست

author img

By

Published : Jan 5, 2020, 7:11 PM IST

سرینگر کے ٹی آر سی فٹبال گراؤنڈ میں رئیل کشمیر فٹبال کلب کو موہن بگان فٹبال کلب نے 1-2 سے شکست دے کر کشمیری شائقین کو مایوس کردیا۔

ہیرو آئی لیگ: گھریلو میدان پر ریئل کشمیر کی شکست
ہیرو آئی لیگ: گھریلو میدان پر ریئل کشمیر کی شکست

موہن بگان نے گزشتہ برس کی تاریخ کو دوہراتے ہوئے ریئل کشمیر فٹبال ٹیم کو اس کے گھریلو میدان میں شکست دے دی۔

چلہ کلان کی شدید سردی میں ٹی آر سی گراؤنڈ میں میچ کے روز صبح سے ہی ہزاروں شائقین کشمیر کے مختلف علاقوں سے رئیل کشمیر ٹیم کی حمایت میں پہنچ گئے تھے، تاہم اپنی ٹیم کی شکست پر انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے دوران شائقین میں زبردست جوش دیکھا گیا اور وہ اپنی ٹیم اور پسندیدہ کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نظر آئے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے شائقین نے کہا کہ 'انہوں نے میچ کا لطف اٹھایا اور سخت سردی کے باوجود بھی وہ میچ دیکھنے کے لیے یہاں آئے۔

انہوں نے کہا کہ 'اگرچہ ان کی ٹیم شکست سے دو چار ہوگئی لیکن انہوں نے میچ کا بھرپور لطف اٹھایا۔

اس دلچسپ میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور شائقین کی امیدوں پر کھرے اترے تاہم ریئل کشمیر کی شکست ہوئی۔

میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے مکمل ہوا جبکہ دوسرے ہاف میں موہن بگان نے دو گول کر کے ریئل کشمیر پر سبقت حاصل کی جو آخر تک برقرار رہی۔

موہن بگان کی طرف سے اسپین کے کھلاڑی جوزبہ بیتیا اور نوندمبا نورم نے گول کئے۔

حالاںکہ ریئل کشمیر کو میچ کے دوران تین بار گول کرنے کا موقع ملا لیکن گول کرنے میں ناکام ثابت ہوئے۔

واضع رہے کہ ہیرو آئی لیگ میں ریئل کشمیر کا یہ چوتھا میچ تھا، اس ٹیم نے ایک میچ میں فتح حاصل کی ہے اور دو میچ ڈرا ہوئے۔

ریئل کشمیر کو ٹی آر سی ہوم گراؤنڈ میں 10 میچ کھیلنے ہیں جبکہ لیگ کے دیگر 10 میچ انہیں کشمیر سے باہر کھیلنے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.