ETV Bharat / state

جے اینڈ کے بینک کو آن لائن لنک کھولنے کی اجازت

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 7:25 AM IST

جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے جے کے بینک کو 350 پروبیشنری افسران اور 1500 بینکنگ ایسوسی ایٹ کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے خواہشمند امیدواروں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کے لئے لنک کھولنے کی اجازت دی ہے۔

جے اینڈ کے بینک کو  پی او ، بی اے پوسٹز کے لیے آن لائن لنک کھولنے کی اجازت

اس سے قبل یعنی 15 جون کو عدالت نے بینک اور انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ بینک میں پروبیریٹری افسران اور بینکنگ ایسوسی ایٹز کے لیے انتخاب کے عمل کو چیلینج کرنے والی درخواست کا جواب دیں۔

جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے ان عہدوں کے لیے متوقع امیدواروں کے ذریعہ بینک کو ہدایت کی تھی کہ وہ امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے لنک کی دستیابی کی تاریخ کو مزید احکامات تک ملتوی کرے۔

جسٹس علی محمد مگری کی بنچ نے 15 جون کو بینک کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ' قانون یہ ہے کہ صرف بھرتی کے عمل میں حصہ لینے سے ہی کسی امیدوار کو تقرری کا کوئی حق نہیں ملتا ہے۔ عدالت کی رائے ہے کہ اگرچہ 01.06.2020 کے تازہ ترین نوٹیفکیشن کے مطابق ممکنہ امیدواروں کی رجسٹریشن ہوئی ہو اور انتخاب کا عمل ایک مخصوص مرحلے تک مکمل ہوا ہوگا، وہ ایسے امیدواروں کوتقرری کا کوئی حق فراہم نہیں کرے گا ۔

عدالت نے مزید کہا کہ خواہ حتمی انتخاب کا عمل پہلے کے اشتہار کے نوٹیفکیشن کے تحت مکمل کیا جائے یا اس کے بعد کا نوٹیفکیشن فطری طور پر رٹ پٹیشن میں حتمی فیصلے پر منحصر ہوگا۔

دریں اثنا، عدالت نے بینک کی جانب سے شروع کردہ تازہ سلیکشن عمل کو چیلینج کرنے والی درخواست کی بحالی سے متعلق اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.