محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری ہو رہی ہے جبکہ وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری جاری ہے۔
انتظامیہ کی جانکاری کے مطابق برف باری کے سبب جموں سرینگر قومی شاہراہ کو آمد رفت کے لیے بند کر دیا گیاہے اور سرینگر ایئرپورٹ پر آج ساتویں روز بھی تمام پروازوں کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران موسم شدید خراب رہنے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وادی میں شدید کہرے کی وجہ سے وادی کشمیر میں گذشتہ جمعرات سے کسی بھی پرواز نے اڑان نہیں بھری ہے۔
وہیں کشمیر یونیورسٹی میں آج لیے جانے والے تمام امتحانات اپنے مقرر وقت پر لیے جائے گے۔