ETV Bharat / state

' شیر کشمیر' کے نام پر میڈل نہ دیے جانے کا فیصلہ - شیر کشمیر' پولیس میڈل جموں و کشمیر پولیس میڈل کے نام سے تبدیل

جموں و کشمیر انتظامیہ نے پولیس کو بہادری اور شجاعت کے لیے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کے 'شیر کشمیر' کے نام سے نوازے جانے والے خطاب کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

' شیر کشمیر' کے نام پر میڈل نہ دیے جانے کا فیصلہ

author img

By

Published : Jan 26, 2020, 8:04 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 10:48 AM IST

جموں و کشمیر حکومت کے پرنسپل سکریٹری شیلین کبرا نے ایک حکم نامے میں کہا 'یہ حکم دیا گیا ہے کہ بہادری کے لیے دیا جانے والا 'شیر کشمیر' پولیس میڈل جموں و کشمیر پولیس میڈل کے نام سے تبدیل کیا گیا ہے۔

وہیں یوم جمہوریہ کے موقع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس ایس پی پانی سمیت تین افسران کو جموں و کشمیر پولیس میڈل سے نوازا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایس پی پانی حال ہی میں آئی جی پی مسلح کشمیر کے عہدے سے فارغ ہوئے تھے اور وہ اس وقت مرکزی عہدے پر ہیں۔

حکام کی منظوری کے بعد وہ چار برس کی مدت کے لیے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر کابینہ سیکریٹریٹ کے کلاس ایگزیکیٹیو کیڈر میں ڈائریکٹر مقرر کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ جن دو ایس ایس پی کو میڈل سے نوازا گیا ہے ان میں ایس ایس پی کوشل کمار شرما اور ایس ایس پی سہیل منور میر شامل ہیں۔

بتادیں کہ گذشتہ ماہ انتظامیہ نے شیخ عبداللہ کی ولادت کی سالگرہ کو 2020 کے سرکاری تعطیل کی فہرست سے خارج کردیا ہے جس پر این سی، کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔

دریں اثنا یوم جمہوریہ کے موقع پر 11 افراد کو جموں وکشمیر گورنمنٹ ایوارڈز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

پولیس کے 60 افسران اور اہلکاروں کو بہادری کے لیے جموں و کشمیر پولیس میڈل سے نوازا گیا۔

Intro:Body:

JK drops 'Sher-e-Kashmir' from name of police medals

Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 10:48 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.