رامبن: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے رامبن ضلع سمیت تمام اضلاع میں یوم آزادی کے موقع پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریبات میں عام لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ضلع رامبن کے ڈی پی ایل میں ڈی ڈی سی چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد شان نے 77ویں یوم آزادی پر قومی پرچم لہرایا۔انیوں نے اس موقع پر عوام سے ملک کی ترقی میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔ان کا کہنا ہے کہ عام لوگوں کو ترقیاتی منصوبوں سے فائدہ اٹھانے کی بھی اپیل کی۔ اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر رامبن مسرت الااسلام، ایس پی رامبن موہتا شرما، ایس ایس پی ٹریفک روہت بکسوترہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رامبن ہربنس لعل شرما ، ائ آر پی 16 بٹالین کے کمانڈنٹ پون پرہار ،آرمی آفیسر اور دیگر ضلعی افسران کے علاؤہ عوامی منتخب نمائندوں اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: Independence Day 2023 Celebration بڈگام میں جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد
تقریب کے دوران کئ رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران بہترین مظاہرہ اور کارکردگی پیش کرنے والوں بچوں کو اسناد اور انعامات سے نوازہ گیا اس کے علاؤہ سب ڈویژن گول ،سب ڈویژن بانہال اور سب ڈویژن رامسو کے علاؤہ ہر تحصیل ہیڈکوارٹرز پر یوم آزادی کی تقریبات منعقد کی گئ جہاں قومی جھنڈا لہرایا گیا اور پریڈ کی سلامی لی گی۔